بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 20 دسمبر کو کیچ کے علاقے تمپ، ملانٹ میں وارد کے موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا ہے ، جس کی ذمہداری وہ قبول کرتے ہیں ، انھوں کہاہے کہ قابض ریاست مختلف علاقوں میں موبائل فونز ٹاور کا جال بچھا رہی ہے تاکہ اپنی فوجی قافلوں کی حفاظت کر سکیں ۔
ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی فوج اور قابض ریاست کے استحصالی منصوبوں پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔