لسبیلہ : گیس د ھماکہ اور آگ میں جھلس جانے والے مزید پانچ افراد ھلاک

  


لسبیلہ :گیس سلنڈر دھماکہ میں درجنوں زخمی افراد میں سے  مزید پانچ  ھلاک ہوگئے  ،   بیلہ منی اسٹاپ کے قریب ہوٹل میں گزشتہ روز گیس  دھماکہ  کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی ۔

جس نے آس پاس کے کئی دکانوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ وقوع کے روز ایک شخص ھلاک جبکہ درجنوں زخمی تھے ۔

تازہ ترین اطلاع مطابق  گیس سلنڈر دھماکہ  میں زخمی مذید پانچ  افراد  کراچی ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئے  ہیں ۔ اس طرح جھلس کر ھلاک افراد کی تعداد 12  ہوگئی  ہے،اور بیسیوں افراد اب تک زخمی ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post