بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے 19 دسمبر بروز سوموار کو خضدار شہر کے مرکزی شاہراہ عمر فاروق چوک پر ڈیتھ سکواڈ کے بدنام زمانہ سرغنہ شکیل درانی کے کارندوں پر یکے بعد دیگرے 2 ریموٹ کنٹرول بم حملے کیے ہیں ۔
مرید بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شکیل درانی کے ٹھکانے پر جارہے تھے۔
بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں کارندے زخمی ہوئے ہیں ۔
ترجمان نے کہاہے کہ حملے کی زد میں آکر چند بلوچ شہری بھی زخمی ہوگئے ، جس پر تنظیم افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
تاہم ہم واضح کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ بلوچ راہ گیروں کو بچانے کیلئے حکمت عملی کے تحت کیا گیا تھا مگر پہلے دھماکے کے بعد چند شہری حملے کے مقام پر جمع ہوگئے جنہیں دوسرے دھماکے کے وقت نقصان پہنچا۔ ہم پہلے بھی کہیں مرتبہ بلوچ عوام کو خبردار کرچکے ہیں کہ پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کاروں پر جب کہیں بھی کوئی حملہ ہو تو وہ وہاں سے دوری اختیار کریں۔
انہوں نے کہا شکیل درانی پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کا ایک اہم مہرہ ہے جو عرصہ دراز سے باپ پارٹی کے نام نہاد سیاسی لبادے میں خود کو چھپا کر اپنے کرائے کے کارندوں کے ہمراہ بلوچ نسل کشی کے تمام پہلوؤں میں کردار ادا کررہا ہے۔
ترجمان مرید بلوچ نے کہا ہماری اسطرح کی کارروائیاں قابض کی بلوچستان سے مکمل انخلا اور آزاد بلوچستان کے حصول تک تیزی کے ساتھ جاری رہیں گی.