کیچ: فورسز کے ہاتھوں نوجوان کی اغوا کیخلاف احتجاجاً سی پیک شاہراہ بند



کیچ :  پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب حکیم ولد داد بخش نامی  ایک شخص کو غیر قانونی  حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ، 

جس کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کے اہلخانہ نے احتجاجاً سی پیک شاہراہ کو تجابان کے مقام پر دھرنا دے کر بند کردیا۔

لواحقین کا کہنا کہ پاکستان فورسز نے گذشتہ شب گھروں پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر  انھیں غیر قانونی  حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مظاہرین  کا مطالبہ ہے مذکورہ نوجوان کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے نہیں تو دھرنا اسی طرح جاری رہےگا۔

انھوں نے کہاہے کہ فورسز آئے دن لوگوں کو اغوا کرکے لاپتہ کردیتے ہیں مگر ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ وہ یہ غیر آئینی غیر قانونی عمل کیوں کرتے ہیں ۔؟

Post a Comment

Previous Post Next Post