کیچ بلیدہ کے علاقے میناز کے مقام پر گذشتہ روز ڈکیتوں نے راستہ روک کر گاڑیوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں نے مزاحمت کرکے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم نے اپنا نام دوست جان ولد محمد نور ساکن میناز جبکہ دوسرے مفرور ساتھی کا نام عابد ولد محمد امین ساکن رنگان بلیدہ بتایا ہے۔
مذکورہ ڈکیت سے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔بعد ازاں گاڑی مالکان نے چور کو تھانہ لے جا کر لیویز کے حوالے کر دیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ چور اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، سلو میناز کوچگ اور گرد و نواح میں متعدد وارداتوں میں انکا نام آتا رہا ہے۔