مستونگ: سی ٹی ڈی کا دو بلوچ آزادی پسندوں کے گرفتاری کا دعویٰ

بلوچستان کے علاقے مستونگ سے بلوچ آزادی پسند تنظیم کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے-یہ بات بدنام زمانہ سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کرتے ہوئے بتائی ہے ۔ ترجمان کے مطابق کارروائی سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ طور مستونگ میں کی گئی جہاں یونائیٹڈ بلوچ آرمی سے تعلق رکھنے والے نوروز اور ظہیر کو حراست میں لیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ترجمان کے مطابق گرفتار ارکان کا نام سی ٹی ڈی کے ریڈ بک میں شامل ہے ۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے ان ارکان پر بالترتیب 10 اور 5 لاکھ روپے کی انعامی مقرر کیا گیا تھا- آپ بھی جانتے ہیں کہ سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں اس سے پہلے کارروائیوں میں کئی افراد کے گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ، تاہم بعد ازاں وہ پہلے سے لاپتہ افراد کے طور پر شناخت ہوچکے ہیں جبکہ ریڈ بُک میں شامل بعض افراد جبری طور پر لاپتہ افراد ہیں ،جس پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اعتراضات اٹھاتے رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post