بلوچی اور براہوئی زبان میں تربیتی سیریز زانش شائع کردیا گیاہے ، ترجمان بی ایس



کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ نے سْیاسی، معاشی اصطلاحات پر مشتمل پہلا تربیتی سیریز "زانش" بلوچی اور براہوئی زبان میں شائع کردیاہے ،یہ بات بی ایس ایف کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے ۔ 


ترجمان کا کہناہے کہ یہ بلوچ سْیاسی تاریخ میں یہ پہلا اور بہترین اقدام ہے کہ سْیاسی اصطلاحات کو اپنے مادری زبان "بلوچی اور براہوئی" میں شائع کیا گیا ہے تاکہ بلوچ طلباء اور سْیاسی کارکن بنیادی سْیاسی اصطلاحات کو سیکھیں اور سمجھیں تاکہ انکو سْیاسی بیھٹک اور سْیاسی مباحثہ میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔ 


 انھوں نے کہاہے کہ زانش بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کا پہلا تربیتی سیریز ہے، اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر سسلسلہ وار شائع کیا جائے گا۔


 اسکے علاوہ تنظیم اپنا میگزین "مہرگڑھ" کے نام پر بھی شائع کرے گی، جن پر بی ایس ایف کے لٹریری کمیٹی کام کر رہی ہے وہ بھی جلد شائع کی جائے گی.

Post a Comment

Previous Post Next Post