بلیدہ میں تعمیراتی کمپنی پر بم حملہ تاحال کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے ذمہداری قبول نہیں کی ہے



کیچ  کے علاقہ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی  پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے کمپنی کے ارکان کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ مشینری کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔


آخری اطلاع تک اس بم حملے کی ذمہداری اب تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ 


رکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی نے دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ دھماکے کے بعد فورسز کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


فورسز حکام کے مطابق شواہد جمع کیئے جارہے ہیں تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔



اس سے قبل  ایک ہفتے کے دوران مند اور آواران میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے عکسری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم پہلے بھی مقامی ٹھیکداروں، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیور حضرات کو تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ دشمن قابض فوج کے کسی بھی نام نہاد منصوے کا حصہ نہ بنیں جس سے بلوچ قوم اور بلوچستان میں جاری آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچے۔ بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post