چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔