قلات میں پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا

قلات شہر چشمہ پولیس چوکی پر جمعہ کی شب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔ بم حملے میں پولیس چوکی میں موجود محمد یونس نامی پولیس ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں ، جسے فوری طور پر شال ریفر کر دیا گیا ہے- دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post