کوہلو کاہان آج دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے اور فورسز نے علاقے کو گھیر رکھا ہوا ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے فوج نے مقامی لوگوں کے گھر نذرآتش کردیئے گئے ہیں ۔
آپ کو علم ہے فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز علی الصبح کیا گیا تھا ،جہاں ڈرون حملوں کے بعد آٹھ ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے تھے ۔
پاکستانی فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے گذشتہ روز آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیاتھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے نو سرمچار ھلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔