دکی ناصر آباد کلی سیف اللہ ناصر میں زمین کے تنازعے پر دوگروپ میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں عابد خان ولد سیف اللہ نامی شخص ہلاک اور عطا اللہ ولد سیف اللہ اوشخیل نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔
دریں اثناء پنجگور سے واشک جاتے ہوئے پک اپ اور مال بردار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پک گاڑی میں سوار جماعت نہم کے طالب علم شاہ فیصل ولد خدا رحیم، حمید اللہ ولد رحمت اور عبدالحمید ولد عظیم خان نامی افراد ھلاک ہوگئے ، اس طرح ضلع خضدار کے علاقہ نوغے تحصیل باغبانہ میں شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص رضا محمد ولد در محمد عمرانی جان کی بازی ہار گئے-
علاوہ ازیں قلات کے علاقے کلی ڈوڈکی گیاوان میں گھر میں گیس بھر جانے سے خواتین بچوں سمیت 8 افراد کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے-