کولواہ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک 10 افراد کی میتیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل، 7 کی شناخت ہوگئی جبکہ تین نعشیں شناخت کے لیے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔



کیچ  ہوشاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک 10 افراد کی نعشیں بدھ کی سہہ پہر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں ہیں ۔

آخری اطلاع تک 7 نعشوں کو ان کے اہلخانہ نے شناخت کرکے آخری رسومات کی ادائیگی کےلیے آبائی علاقوں میں منتقل کردیاہے ۔

    ہسپتال زرائع کے مطابق شناخت کی گئی نعشوں میں عبدالصمد کمبر ولد محمد حسین سکنہ کولواہ، جاوید جلال ولد محمد عثمان سکنہ بالگتر، رحم دل ولد عبدالوہاب سکنہ ہوشاپ، نواز ولد سبزل سکنہ بلیدہ، حارث ولد غلام علی سکنہ بالگتر، شعیب ولد میاہ سکنہ کولواہ، اور جلیل شیر ولد شیر محمد سکنہ سند بازار ہوشاپ شامل ہیں ۔

جبکہ تاحال 3 نعشیں نامعلوم ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال کے سردخانہ میں شناخت کے لیے رکھا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post