تربت :تربت ڈنک میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے ، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد رشید سکنہ گوگدان اور دلاور سکنہ جوسک نامی دو افراد موقع پر ھلاک ہو گئے۔
نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ،بعد ازاں ورثا ء کے حوالے کئے گئے ۔
دریں اثناء سوراب سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی نعش مین آر سی ڈی روڈ پر واقع مقامی گیراج کے عقب میں واقع ایک گڑھے سے ملی ہے۔ مقامی پولیس تحقیق کر رہی ہے ۔