شال : بلیلی کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد ھلاک جب کہ 20 پولیس اہل کاروں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی اور اس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ میں 20 پولیس اہل کاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔
ایس ایس پی شال کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں20سے 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹرک کو رکشے نے ٹکر ماری، خودکش بمبار رکشے میں تھا۔
پولیس اہلکار پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے۔
ڈی آئی جی پولیس کے مطابق واقعہ کے دھماکے میں 3 افراد ھلاک ہوئے ہیں ، جن میں بچے سمیت ایک پولیس اہلکار اور راہگیر شامل ہے ۔