افغانستان کے شہر ایبک کی درسگاہ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں درس گاہ کے بچوں سمیت 23 افراد ھلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات
غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپوٹ میں بتائی ہے ۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے دوران ہوا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 23 افراد کی ھلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 30 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔