خضدار میں بارش کے ریلے میں بہہ جانے والی خاتون سمیت تینوں بچوں کی نعشیں مل گئیں ۔ پروم فائرنگ سے ایک شخص زخمی

خضدار اندراجی چیلکی کے مقام پر گذشتہ روز بارش کے ریلے میں بہہ جانے والی خاتون اور تینوں بچوں کی نعشیں مل گئیں ۔ جن کی شناخت 35 سالہ فریدہ بی بی، 8 سالہ سلمہ بنت محمد نواز 7 سالہ شکیلہ بنت محمد حنیف اور 14 سالہ بانی بنت محمد ایوب کے نام سے ہوگئی ہے ۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقہ پروم میں مسلح افراد نے ذاکر نامی شخص سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا ،جہنیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post