وادی مشکے کے علاقے جیبری میں میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنا کر فورسز کو نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 نومبر کی رات آٹھ بجے سرمچاروں نے آواران تحصیل مشکے کے علاقہ جیبری میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے مین کیمپ کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنادیا جس سے کیمپ اور مورچوں کو نقصان پہنچاہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ حملے کے بعد دشمن فوج نے کئی اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے، لیکن سرمچار کامیاب حملے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post