مچھ : چھ مغوی کانکنوں میں سے پانچ بازیاب

 


 

بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغواء ہونے والے کانکن بازیاب ہوگئے جنہیں خیبرپختونخواء کے صوبائی وزیر کے حوالے کردیا گیا۔


کانکنوں کو رواں مہینے کی 13 تاریخ کو مچھ سے مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔ آج مذکورہ چھ کانکنوں میں سے پانچ بازیاب ہوگئے۔


واقعے کے بعد ایس ایچ او مچھ کا کہنا تھا کہ مغوی کانکنوں کو مسلح افراد اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔ مغوی کانکنوں میں چار کا تعلق خبیر پختونخواہ کے شانگلہ، ایک کا تعلق قلعہ عبداللہ سے جبکہ ایک مقامی کانکن شامل تھا۔


مذکورہ کانکنوں کی بازیابی کے حوالے سے تاحال حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی کہ انکی بازیابی کیسے ممکن ہوئی ہے اور انھیں کس نے کیوں اغوا کیاتھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post