خاران: ڈیتھ اسکوائڈ کے اہم کارندہ شیخ سلیم کے چوتھے زخمی ساتھی بھی چل بسے تعداد پانچ ہوگئی



خاران میں گزشتہ دنوں ڈیتھ سکواڈ کے سرغنہ شیخ سلیم تگاپی کے ٹھکانے پر بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں زخمی ہونے والے دلشاد ولد عبدالغفور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔


آپ کو یاد ہے 17 نومبر کو رات گئے خاران شہر کے حاجی ابراہیم چنگیزی محلہ میں واقع شیخ سلیم تگاپی کے ٹھکانے پر حملہ ہوا تھا۔ 


حملے کے نتیجے میں شفیق مینگل کے دست راست بدنام زمانہ شیخ سلیم تگاپی سمیت ڈیتھ سکواڈ کے چار کارندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ 


زخمی ہونے والے شخص کی شناخت دلشاد ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی تھی جوکہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔


یاد رہے کہ حملے کی ذمہ داری 18 نومبر کو بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post