انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر کے موقع پر مختلف پروگرامات سمیت احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں گے ،بی این ایم



بلوچ نیشنل موومنٹ  بی این ایم کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق10 دسمبر  2022 کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے عالمی  دن کے موقع بی این ایم دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی قبضہ اور بلوچستان میں فوجی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ 


تمام چیپٹرز کو اس بارے میں ہدایات دی گئی ہے کہ چیپٹرز کے سربراہان بیرون وطن انسانی حقوق کے اداروں کی انتظامیہ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کریں   اور انھیں بلوچستان کی گھمبیر صورتحال سے آگاہ کریں۔


  ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال روز بہ روز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔جب  سے پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہے تب سے  پاکستانی فوج ہزاروں بلوچوں کو جبری لاپتہ اور ہزاروں لاپتہ افراد  کی ماورائے عدالت قتل کے بعد مسخ شدہ نعشیں پھینکی جاچکی ہیں اور  یہ ظلم تاحال  جاری ہے۔ 


انھوں نے انسان دوست لوگوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ مزکورہ دن دیئے گئے ہیش ٹیگ استعمال کرکے کیمپیئن کا حصہ بنیں   ۔


#HumanRightsDay2022

#BalochGenocide

#StopBalochGenocide 

#EndEnforcedDisappearances


https://mobile.twitter.com/BNMurdu/status/1593955788896309249

Post a Comment

Previous Post Next Post