خاران اور دشت میں پاکستانی فوج پر حملوں میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے  ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہاہے کہ اٹھارہ نومبر2022 بروز جمعہ شام پانچ بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجّے میں قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ 21 نومبر کی صبح دس بجے سرمچاروں نے اس وقت پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو کیچ کے علاقے دشت کھڈان بازار میں گرفتار کرنے کی کوشش کی،  جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ اس دوران وہ فائرنگ کرکے بھاگنے لگے۔


 سرمچاروں کی فائرنگ سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں کی بھیڑ اور قریبی چوکیوں کی وجہ سے سرمچاروں نے مزید فائرنگ نہیں کی تاکہ عام آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پر مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں   گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post