ایس پی کوہلو نے پولیس ملازمین کا جینا محال کردیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اہلکار اپنے ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہیں,رپورٹ



 بلوچستان ضلع کوہلو میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس پی عبدالغفار سیلاچی نے پولیس ملازمین کا جینا محال کردیا ہے جس کی وجہ سے پولیس اہلکار اپنے روزگار اور ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پولیس محکمہ زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے۔ 


باخبر ذرائع کے  رپورٹ کے مطابق ایس پی کوہلو نے پولیس اہلکاروں سے بھتے دینے  کی حکم دے  رکھا ہے ، جو اہلکار بھتہ فراہم نہیں کرتا انہیں نوکری سے فارغ کرنے سمیت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انہیں مختلف طریقوں سے پریشرلز کرتا ہے ۔


 ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ ایس پی کوہلو نے اپنے ملازمت سے منشیات اور جوئے کے اڈے چلانے والوں سے بھتہ لیکر انہیں فراہم کرنے کے ہدایت کی ہے ۔ جبکہ حال ہی میں ٹریننگ کرنے والے پولیس اہلکاروں سے تیس سے پچاس ہزار لیکر انہیں پاس کرانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 


 رپورٹ  کے مطابق  حالیہ سیلاب سے پولیس اہلکاروں کے کچھ سامان آئے ہوئے تھے وہ بھی ایس پی کوہلو لے گئے ہیں۔


 واضح رہے کہ ایس پی کوہلو عبدالغفار سیلاچی کی اس رویے سے پولیس اہلکار شدید پریشان ہیں اور اپنے روزگار و ملازمت چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 


 جس کی وجہ سے پولیس محکمہ زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے، اس حوالے سے عوامی حلقوں میں بھی شدید تشویش پایا جا رہا ہے۔ جنہوں نے  بلوچستان کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کوہلو کے بدسلوکی کی فی الفور نوٹس لیکر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post