کوئٹہ: گیس لوڈشیڈنگ، عوام سراپا احتجاج ،حکام خلاف شدید نعرہ بازی


کوئٹہ  کے علاقے نواں کلی، ہنہ اوڑک، نوحصار اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں و تاجروں نے  گذشتہ روز گیس پر پریشر میں کمی پر سوئی گیس کمپنی کے حکام اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجا سڑک بند کردی۔


نواں کلی کے پہلے اسٹاپ سے شروع ہونیوالی احتجاجی ریلی ائیرپورٹ روڈ چوک پر دھرنے کی صورت اختیار کرگئی ۔ جسکے باعث ائیرپورٹ روڈ سے شہر کی طرف آنے والی ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔


مظاہرین نے کہاہے  کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی گیس غائب کردی گئی ہے،


گیس لوڈشیڈنگ مسئلے نے گھریلو زندگی و ہوٹلوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔


 جسکی بحالی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post