خاران: مسلح افراد کی فائرنگ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل کے دست راست چار ساتھیوں سمیت ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوگئ*

 


ضلع  خاران میں ڈیری فارم کے قریب  نامعلوم افراد نے رات گئے خاران شہر کے قریب بدنام زمانہ سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے بانی شفیق مینگل کے دست راست  شیخ سلیم احد تکاپی کے گھر کے اندر گھس کے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر چار 

  شیخ سلیم احمد ولد عبد السلام  ، سعید اسلام ولد امیر بخش جبکہ زخمی شخص کی شناخت داشاد ولد عبدالغفور گرگناڑی کے نام سے ہوئی ہے ۔ باقی دو نعشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔


شیخ سلیم اللہ تگاپی خاران سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریاستی کی سرپرستی میں کام کرنے والے ڈیتھ سکواڈ کے انتہائی اہم کارندوں میں سے ایک تھا۔ 

وہ  پچھلے کئی سالوں سے شفیق مینگل کے مین کیمپ وڈھ خضدار میں رہائش پذیر تھے۔ 


زرائع کا یہ بھی کہناہے کہ  مزکورہ کارندہ   پچھلے کئی مہینوں سے خاران میں پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ فوجی آپریشنوں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کرنے اور علاقے میں مقامی لوگوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے میں پیش پیش تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post