خضدار یونس عزیز زھری ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی کراچی



خضدار ممبر بلوچستان اسمبلی جے یوآئی کے مرکزی رہنما  یونس عزیز زہری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں ،   جنہیں خضدار کے نجی ہسپتال میں طبی امداد دی  جارہی ہے ۔اور مزید علاج کی غرض سے کراچی لے جایا جارہاہے ۔


بتایا جارہاہے کہ آج صبح انکے   والد عبدالعزیز زہری کراچی میں انتقال کرگئے تھے، اور وہ  کراچی سے  اپنے والدکی نعش کو لیکر تدفین کے لئے آبائی علاقہ زہری آرہے  تھے کہ کوئٹہ کراچی  شاہراہ وڈھ کے مقام پر ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post