کیچ: ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد، جبکہ بیلہ میں پولیس اہلکار نے خود کشی کرلی

 


 کیچ تحصیل تمپ کے علاقے کورجو سے  اللہ داد عرف واجو ولد محمد جان سکنہ آسیہ آباد  کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوا ہے ۔ 


تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ، جبکہ پولیس کا کہنا مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔


 دریں اثناء لسبیلہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رحمت اللہ ولد غلام محمد ساکن بگھیاڑی نےگزشتہ روز  گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاہے۔ 


اس سے قبل ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے سبب خودکشی کرکے اپنی زندگی کی خاتمہ کردی  تھی ۔


آپ کو علم ہے ایک ہفتے دوران بلوچستان میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل کیچ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے مبینہ طور پر میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post