ہوشاب آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن میں دو مشتبہ افراد ہلاک کردیئے ہیں ۔



ہوشاب  آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن میں  دو مشتبہ افراد ہلاک کردیئے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ  فورسز نے مشتبہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر  کا دعوی ہے کہ  آپریشن دوران   بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے ۔

دوسری جانب لیویز فورس کا کہناہے کہ انھوں نے  ہوشاپ سے  دو نعشیں بر آمد کرلی  ہیں۔
جنھیں گولیاں مار کر ھلاک کیاگیا ہے ۔

‏لیویز فورس کے ایک اہلکار کے مطابق نعشوں کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے ، تاہم  انھیں ٹیچنگ ہسپتال تربت کے سردخانہ میں شناخت کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔


دوسری جانب اس واقع کے بابت کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے خبر دی ہے نہیں کسی انسانی حقوق کے ادارے کا بیان سامنے آسکاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post