بلوچستان میں کم عمری کی شادی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔این سی جے پی



نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس  این سی جے پی کی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں ووٹ کاسٹ کر نے کے لئے عمر کا تعین تو کیا گیا ، لیکن شادی کے لئے عمر کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔  جبکہ بلو چستان کے نواح میں کم عمری کی شادی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔


پاکستان  میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد ہو نا چاہئے۔ یہ بات 


 نیشنل کمیشن فور جسٹس اینڈ پیس کی رہنماؤں فر خندہ، عالیہ گل، ردہ فاطمہ نے جمعہ کی روز شال  پریس کلب میں پریس کانفرنس دوران بتائی ہے ۔ 


انہوں نے کہاکہ  کم عمری کی شادی اور جبری طورپر مذہب کی تبدیلی جیسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے  اور علا قے کے اپنے رسم و رواج ہیں بلو چستان میں کم عمری کی شادی کے مسائل کم جبکہ شادی کے اخراجات کی وجہ سے کم عمر کی شادی کے مسائل زیا دہ ہیں۔


انہوں نے کہاکہ نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس کے متعدد اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جن میں ان مسائل کو زیر بحث لایا جاتا ہے شادی کی عمر کا تعین نہ ہو نے کی  وجہ سے کسی علا قے میں 16 جبکہ کسی علا قے میں 18سالہ لڑکیوں کی شادی کردی جاتی ہیں،


انھوں نے کہاکہ  کم عمری کی شادی کا رجحان پنجاب اور سندھ میں بڑ رہا ہے جس پر مثبت حکمت عملی مر بت کرنی چاہیے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کم عمری کی شادی سے متعلق قوانین موجود ہیں لیکن اس پر عمل در آمد کر نے کی بھی اشدضرورت ہے۔


انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں کم عمری کی شادی اور جبری طورپر مذہب کی تبدیلی جیسے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے واقعات پر روک تھام کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post