مستونگ گیس پریشر میں کمی خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

 


مستونگ گیس پریشر میں کمی کے  خلاف  مظاہرین  روڈ پر دھرنا دے کر  بیٹھ گئے  اس موقع پر گرینڈ الائنس کے مرکزی وائس چیئرمین  جلیل جان  محمد ہاشم  ،حاجی  محمد اسلم  گرینڈ الائنس  لیبر سیکرٹری ٹکری خالق داد و    دیگر نے افسوس کا اظہار کیاکہ  سیاسی جماعتوں کا حمایت  کرنے کے باوجود تاحال کوئی سیاسی جماعت  مظاہرین کی حمایت کے لیے نہیں پہنچی ہے ۔ 


  تاہم انھوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی عدم شرکت باوجود مظاہرین  روڈ کسی صورت نہیں کھولیں گے ۔  جب تک جی ایم سوئی گیس کمپنی خود مستقل ضمانت نہیں دیں گے  کہ وہ گیس پریشر  میں کمی نہیں کریں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post