پنجگور، باڈر بندش خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، سی پیک روڈ پر آج بھی دھرنا

 


پنجگورانجمنِ تاجران بلوچستان ڈرائیورز ایسوسی ایشن گیراج اینڈ آٹوز یونین کی کال پر آج چھوتے روز بھی پنجگور بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری سی پیک روڈ پر بھی دھرنا جاری ہے۔


 جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔


آپ کو علم ہے  پنجگور بازار میں مسلسل چار روز سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 


 دوسری جانب سی پیک روڈ کو مکمل بلاک کردیا گیا جس سے مسافر گاڑیاں پھنس گئے ہیں اور سخت سردی میں مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


گاڑیوں میں موجود مسافر بچے اور خواتین اس سخت سردی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔


 واضح رہے انجمن تاجران بلوچستان ڈرائیور ایسوسی ایشن گیراج اینڈ آٹوز یونین 11 نکاتی مطالبات جن میں  باڈر کی بلاجواز  بندش ، تھری جی فور جی سروس کی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کی ہوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post