یو بی اے کے کسی بھی آزادی پسند پارٹی سے اشتراک نہیں ہوا – مزار بلوچ

 


یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں یو بی اے کا کسی دوسرے آزادی پسند پارٹی سے اشتراکی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے-


یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ اپنے بیان میں کہا گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا میں ایک رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کو ضم کرکے بلوچ نیشلسٹ آرمی کی بنیاد رکھی گئی ہے ہماری تنظیم کی کسی دوسری آزادی پسند تنظیم کے ساتھ ضم ہونے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے-


مزار بلوچ کہنا تھا 7 اکتوبر 2021 کو تنظیم کے ایک اور ذمہ دار سرفراز بنگلزئی کو انفرادی حیثیت سے  یو بی اے سے فارغ کیا گیا تھا جس نے بعد میں اپنے چند رشتہ داروں کے ہمراہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کیا-


مزار بلوچ نے کہا جب مقصد اور منزل ایک ہو تو اشتراک عمل مشترکہ محاذ منزل کی جانب ایک نیک شگون ہے مگر موجودہ صورت حال میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کسی دوسرے آزادی پسند تنظیم میں ضم ہونے کی کوئی فیصلہ نہیں کی ہے-


انہوں نے مزید کہا مستقبل میں اگر تحریک کی اندورنی حالات کا جائزہ لینے کے بعد تنظیم اگر کوئی ایسا فیصلہ کرتا ہے تو بلوچ قوم کو ضرور آگاہ کیا جائیگا-


Post a Comment

Previous Post Next Post