کوئٹہ : وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیر مین نصراللہ بلوچ نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا ہے کہ بولان سے جب خواتین اور بچے لاپتہ ہوئے تھے تو ہم نے تنظیمی سطح پر انکے تفصیلات سردار اختر مینگل کو فراہم کیے تھے جس کے بعد سردار نے وزیراعظم اور آئی جی بلوچستان سے بات کی تھی اور آج لواحقین کے ساتھ ہم ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سے بھی ملاقات کی اور بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے آغا حسن بلوچ بھی ہمارے ساتھ تھے۔
انھوں نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی نے لواحقین کی بیانات ریکارڈ کیے اور تسلی دی ہے کہ وہ اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرینگے ۔
نصر اللہ بلوچ نے کہاہے کہ بولان میں مارے جانے والے افراد کے نعشوں کو خاندان کے حوالےکرنے کیلئے بھی بات ہوئی تھی ،اور ہمیں ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جی نے یقین دھانی کرائی ہےکہ نعشیں کل تک لواحقین کی حوالے کئے جائیں گے ۔