آواران تیرتیج کے رہائشی 45 سالہ گل محمد ولد عبدالرحیم ڈینگی وائرس کی سبب منگل کی الصبح کراچی کے نجی ہسپتال میں اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔
مرحوم بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے سینیئر ساتھی کاروباری شخصیت سیٹھ عبدالصمد، نصیر احمد ،مرحوم عبدالباقی اور سیٹھ امیر بخش کے بھائی تھے ۔
آپ سوگوار میں ایک بیوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑ گئے ہیں ۔
بی این ایم آواران ہنکین کے رہنماو اور کارکنوں نے انکے وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ مرحوم کے لواحقین کو اللہ پاک یہ دکھ و صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں ۔
بلوچستان ٹوڈے کی ٹیم نے بھی گل محمد کے وفات پر سیٹھ عبدالصمد سمیت اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ہے اور کہاہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں اہلخانہ کی دکھ میں برابر کی شریک ہیں ۔