فیفا ورلڈ کپ بدھ کے روز چار میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں ارجنٹائن نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے دیا اور اگلے راونڈ کیلئےاپنی جگہ بنالی ۔
ارجنٹائن چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایک شاندارمیچ میں ارجنٹائن نے دوسرے ہاف میں الیکسس میک ایلسٹر اور مانچسٹر سٹی کے ونڈر کِڈ جولین الواریز کے دو شاندار گولوں کی مدد سے پولینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بدھ کو قطر ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔جبکہ پولینڈ یہ میچ ہارنے کے باوجود بھی راونڈ 16 میں پہنچ گئے۔
دوسری جانب میکسیکونے 2.1سے سعودی عرب کو شکست دیکر بھی سعودی عرب سمیت راونڈ آف سولہ سے باہر ہوگئے ۔
تیسرا میچ تیونس اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تیونس کی جانب سے پہلا گول میچ کے 58ویں منٹ میں کیا گیا جبکہ فرانس کی جانب سے واحد گول میچ کے ایکسٹرا ٹائم میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ فرانس پہلے ہی اپنے گروپ میں ٹاپ رینکنگ پر ہے اور اس نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہوا ہے۔
اس طرح چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو ایک گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول میچ کے 60 ویں منٹ میں کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایکسٹرا ٹائم بھی دیا گیا جس میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔