کوھلو: شہدائے کاھان جھبر میں سپرد خاک کوھلو : کاھان



کوھلو :  کاھان میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں بلوچ لبریشن آرمی کے 8 شہید سرمچاروں کو کاھان میں جھبر کی شہدا قبرستان میں سپرد گلزمین کیا گیا۔


پاکستانی فوج نے فضائی حملے کے بعد زمینی فوج کشی کے دوران سیاہ کوہ اور اطراف کے علاقوں میں عام آبادی کو نشانہ بنایا اور دو چرواہے بھی قتل کیے۔ ان دونوں چرواہوں کو بھی جھبر ہی میں شہدا کے پہلو میں دفن کیا گیا۔


واضح رہے کہ 26 نومبر کو کاھان کے علاقے سیاہ کوہ میں پاکستانی فوج نے ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا جس میں 8 سرمچار شہید ہوئے جو صبح کے وقت اپنے معمول کی مصروفیات کی تیاری میں تھے کہ ناگہانی حملے کا نشانہ بنے۔لیکن جب بعد میں پاکستانی فوج نے زمینی پیش قدمی کی کوشش کی تو بلوچ سرمچاروں نے ان کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا دیا اور مزید کسی نقصان کے بغیر دشمن کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئے۔


بلوچ سرمچاروں کے خلاف جارحانہ کارروائی کے دوران دو عام راہ گیروں کو بھی نشانہ بنا کر شہید کیا گیا اور ایک نذر آتش کیا گیا۔بلوچ لبریشن آرمی نے قومی اور جنگی روایات کے تحت اپنے  ساتھیوں کی شہادت کو تسلیم کیا ہے۔


اس حوالے سے 26 جون کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ایک انٹلیجنس بیسڈ آپریشن تھا جس میں بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے میں 9 افراد کو جان سے مارا گیا  جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔


جبکہ آج بروز 29 نومبر کو بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بی ایل اے کے 8 سرمچاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی۔


آزاد بلوچ کے مطابق کیمپ پر صبح 6 بجے پاکستانی فوج نے ایران کے عطا کردہ کاماکازی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 ساتھی شہید ہوگئے۔ 


تاہم بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ بی ایل اے کے تین ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں۔


سوشل میڈیا پر بلوچ سیاسی کارکنان سیاہ کوہ کے محاذ پر شہید ہونے والے سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جنھوں نے وطن کے دفاع میں اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post