:کیچ پاکستانی فوج کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم دھماکے میں نشانہ بنایا

کیچ کے علاقے ہوشاپ سند بازار کے مقام پر آج صبح نامعلوم افراد نے راستے پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا ، بتایا جارہاہے کہ جب فورسز کافلہ وہاں سے گذر رہی تھی تو زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کافلے کی ایک گاڑی تباہ ہوا اس میں سوار فورسز اہلکار ھلاک یا زخمی ہوگئے ۔ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیں خضدار سے اطلاع ہے کہ گذشتہ روز خضدار شہر میں بلوچ لبریشن آرمی کیجانب سے ایک مقناطیسی بم حملے میں حکومتی حمایت یافتہ دو افراد کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک شخص عبدالغنی گذشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post