نصیر آباد : تحصیل تمبو کے علاقہ منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود کے ایک نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سیاہ کاری کے الزام میں 25 سالہ محمد ایوب ولد غوث بخش کھوسہ نامی نوجوان کو ملزمان نے قابو کر کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کر دیا ، اور واقعے کے بعد فرار ہو گئے ۔
منجھو شوری پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لے تلاش شروع کر دی ہے۔
دریں اثناء جھل مگسی فائرنگ سے ایک شخص قتل ، جھل مگسی گوٹھ شاہ ولی گنسر مگسی میں زمین کے تنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں سومر خان ،ولد غلام رسول ھلاک ہوگئے ہیں ۔