آواران کی تحصیل مشکے کے مختلف علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جارحیت جاری ہے ،
جہاں بلوچ علحیدگی پسند کارکنوں اور جہد کاروں کی عزیز و رشتہ داروں کی بار بار پروفائیلنگ کے باوجود لوگوں کو فورسز روزانہ سینکڑوں کلو میٹر دور گجر چھاؤنی میں جبری حاضر دینے کے لئے بلاتے ہیں ۔
حاضری لینے کے بعد ہر ایک کو کافی تشدد کا نشانہ بنانے کے شام سات بجے چھوڑ دیتے ہیں اور اگلے دن صبح وقتی ہر ایک کو دوبارہ چھاؤنی میں حاضر ہونے کا حکم دے دیتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہناہے کہ مشکے کے مختلف علاقے پروار بنڈکی اور جکی سے لوگ روزانہ سینکڑوں کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے فورسز کے سامنے پیش،ھوتے ہیں۔
جہاں ایک جانب غربت اور دوسرے طرف فوجی جارحیت نے لوگوں کا جینا،حرام کردیا ہے
اب لوگ اپنی زندگی سے بیزار ہیں