وڈھ میں خسرہ کی وبا سے 2 بچے ھلاک،



 وڈھ کے علاقہ زرچین میں خسرہ کی وبا کی اطلاعات پر ڈی ایچ او خضدار نے متاثرہ علاقوں ٹیمیں روانہ کردیا۔

محکمہ صحت کے مطابق دو آوٹ بریک رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔

یاد رہے کہ تحصیل وڈھ کے علاقہ زرچین کے مختلف کلیوں میں خسرہ کی وبا سے دو معصوم پچوں کی موت بھی رپورٹ ہوئی ہے،


جبک 14 بچے ممکنہ خسرے سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 153 بچوں کو یوکسین دیا جاچکا ہے۔


ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق مذکورہ علاقے میں 3 دن پہلے بھی خصوصی ٹیم بھیجی گئی تھی جن گھرانوں کے بچوں نے ویکسین لگوائے تھے وہ بالکل صحت مند اور موزی مرض سے محفوظ ہیں،لیکن جن گھرانوں نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا ہے ان کے بچے متاثر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو مراکز صحت اور فیلڈ ٹیموں سے ویکسین لگوائیں انہوں نے کہا کہ آج بھی زرچین کے علاقے میں ٹیمیں کام کریں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post