وڈھ میں المناک ٹریفک حادثہ،3افراد ہلاک،تفتان حادثہ میں ایک ھلاک چار زخمی

 


 ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں کراچی ٹو شال  قومی شاہراہ پر زمیاد گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار  ہوکر الٹ گئی۔


جس کے نتیجے میں  3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ھلاک ہونے والے افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہاہے۔


بعد ازاں نعشیں سول اسپتال خضدار منتقل کر دیئے گئے۔


ادھر چاغی  آر سی ڈی شاہراہ  یک مچ اور نوکنڈی کے درمیان کار الٹنے سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو دالبندین ہسپتال پہنچایا گیا، جہا  حاجی محمد وارث ساسولی نامی شخص  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، دیگر چار زخمیوں کو دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد دو  شدید زخمیوں کو شال  ریفر کر دیاگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post