نائیجیر روڈ حادثہ،37افراد جل کر ہلاک

 



شمال مشرقی نائیجیریا میں آج منگل 22 نومبر کو ایک بس حادثے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔
خوفناک ٹریفک حادثہ نائیجیریا کے شہر میدوگوری کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں اور آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ریاست بورنو میں روڈ سیفٹی ایجنسی کے سربراہ یوٹین بوئی کے مطابق، تیسری بس پھر دو جلتی ہوئی گاڑیوں سے ٹکرا گئیں۔

جس کی وجہ سے  37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ ھلاک افراد جل جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت  ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں  کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post