کوئٹہ نواں کلی میں نام نہاد دوستوں نے گزشتہ شب اپنے 17 سالہ دوست جاوید خان ولد حاجی لالئی قوم پشتون سکنہ شال پر فائرنگ کرکے انھیں قتل کردیا۔ خاندان کے نشاندہی پر پولیس نے جاوید کے قتل میں ملوث ان کے دوستوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں
کچلاک بائی پاس پر ویٹز گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں ادریس نامی ایک طالب علم ھلاک ہوگیا ۔
دریں اثناء گذشتہ روز
حب کوسٹر حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا عبدالجبار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ہیں ۔ اس طرح ھلاک ہونے والوں
کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔
ادھر پسنی سے اطلاعات ہیں کہ
ماکولہ ہوٹل کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کہدہ امیت ولد لاگری سکنہ کلمت اور زبیر ولد زباد زخمی ہوگئے ہیں کہدہ امیت کو ابتدائی طبی امداد کے لیے آر ایچ سی پسنی منتقل کردیا گیاہے ،جبکہ زبیر کو تشویشناک حالت میں درمان جاہ اورماڑہ منتقل کر دیا گیا ۔ے