پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔
ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے ۔ جس سے وہ ھلاک ہوگئے ہیں ۔ تاہم انکے کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے اور پھر کینیا چلے گئے تھے.
اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ وہ کینیا کیوں اور کس کے اشارہ پر گئے ۔