تربت سنگانی سر میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں پاکستانی فوج پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ19 اکتوبر کو سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں سائن بورڈ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم حملہ کیا۔ جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post