پسنی کلاچی محلہ میں چوروں کی یلفار دکانیں محفوظ نہیں ،پولیس خاموش ہے ، اہل محلہ

پسنی :اہلیان کلاچی محلہ پسنی نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ کلانچی محلہ میں چور انتہائی دلیر اور بے قابو هوچکے ہیں .ہر رات چوری کی واردات هوتے رہتے هیں.دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی چوری کررهے ہیں ۔ مگر دوسری جانب پولیس بے بس اور کمزور ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ رات سماجی کارکن ناصرجدگال کے دکان کے تالے توڑ کر نقدی رقم اور سامان اٹهاکر لے گئے ہیں . انھوں نے سوال کیا ہے کہ پسنی پولیس خواب خرگوش میں هے یا چوروں کے سامنے ملی بھگت کی وجہ سے بے بس ہے وہ جواب دیں ۔ انھوں نے کہاہے کہ بارہا علاقہ مکین پولیس کو شکایت کر رہے ہیں کہ چوری کی وارداتیں اہل محلہ کا جینا حرام کر رکھاہے ، مگر پولیس پر عوام شکایات کی کوئی اثر نہیں پڑ رہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post