کوئٹہ : فورسز چوکی پر دھماکہ، چار افراد زخمی

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سریاب روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ کیاگیا جس میں چار افراد خیر محمد، گل خان، صدر الدین اور زین الدین زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ کے قریب پھٹ گیا ۔ بعد ازاں اہل علاقہ اور پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال شال منتقل کردیا ۔ آخری اطلاع تک اس بم دھماکہ کی ذمہداری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے شال میں سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post