پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پر اسد علی طور کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جسے کے باعث صحافی کی گاڑی الٹ گئی ,جس سے وہ معمولی طور پر زخمی ہوئے تاہم وہ اس واقعہ میں محفوظ رہے ہیں-
آپ کو علم ہے اسد طور کو اس سے قبل نامعلوم مسلح افراد نے اسلام آباد میں انکے رہائش گاہ پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا صحافی کا الزام تھا کہ ان پر تشدد کرنے والے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار تھیں-
اسد طور اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر تشدد و کیسز کو بھی رپورٹ کرتے رہیں جبکہ انکے خلاف کئی دیگر کیسز بھی فائل ہیں تاہم آج کے واقعہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے کوئی رد عمل تاحال سامنے نہیں آسکی ہے-
صحافی مطیع اللہ جان نے کہا انکی اسد طور سے بات ہوئی ہے وہ اس واقعہ میں بال بال بچ گئے ہیں ان کی گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ میں ملوث مشتبہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔