تربت بلوچ یکجہتی کمیٹی ( تربت ) کے مرکزی ترجمان کے اعلامیہ مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے عطاء شاد ڈگری کالج سے ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراوں سے ہوتا ہوا شہید فدا احمد چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوگا ۔
انھوں نے کہاکہ احتجاج کا مقصد نشتر ہسپتال ملتان سے سینکڑوں نعشوں کی برآمد گی اور بلوچستان میں کاونٹرز ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد اور نہتے شہریوں کو جعلی مقابلوں میں مارے جانے کے ظلم کو روکناہے۔
ترجمان نے تربت کے عام شہریوں
،سول سوسائٹی ،طلباء تنظیموں
،سیاسی سماجی ،اور مذہبی کارکنوں سمیت تمام شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی درد مندانہ اپیل کی ہے ۔