کیچ: روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج ہونے والے ایک روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح 5 بجے کلگ کے قریب ایک تیل بردار گاڑی تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آگ 5 بجے لگی، میونسپل کارپوریشن تربت کا فائربریگیڈ 6.30 کو وہاں پہنچی تاہم پٹرول لوڈ ہونے کی وجہ سے گاڑی مکمل جل گئی تھی۔ حادثے کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد جھلس کر جانبحق ہوئے ہیں، جانبحق ہونے والوں کی شناخت پروم پنجگور مکد کے رہائشی جاسم ولد عبدالحکیم اور ثناء ولد دودا کانٹی کلگ پروم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post